عمارت کی بلندی سے گرنے پر دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/23 اگسٹ، ( سیاست نیوز) عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر دو افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ دو علحدہ واقعات ایس آر نگر اور حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ شخص کے ایل ایس پرسادجو ریٹائرڈ سرکاری ملازم تھا برنداون کالونی میں رہتا تھا کل یہ شخص عمارت کی تیسری منزل پر چہل قدمی کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر فوت ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 27 سالہ ملیش جو سنٹرنگ کا کام کرتا تھا اور عنبر پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص کام کے دوران عمارت کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔