حیدرآباد 9 جون (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ گچی باؤلی میں ایک نوجوان عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ شیخ عزیز پاشاہ جو بغداد کالونی لنگرحوض علاقہ کے ساکن شیخ چاند کا بیٹا تھا، پیشہ سے اے سی الیکٹریشن بتایا گیا ہے، عزیز پاشاہ مجید بنڈہ علاقہ میں واقع ایک عمارت کی پانچویں منزل پر اے سی کی مرمت کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس گچی باؤلی نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع