حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک خاتون نے بلڈنگ کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بی شویتا 40 سالہ ساکن گولی پورہ کی شادی 15 سال قبل روی کمار سے ہوئی اور انہیں دو لڑکے ہیں۔ شادی کے بعد دونوں امریکہ چلے گئے جہاں دونوں میں جھگڑے ہونے لگے جس کے بعد شویتا امریکہ سے حیدرآباد واپس آگئی ۔ ہفتہ کی رات وہ چوتھی منزل کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی ۔ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ اسے فوراً دواخانہ منتقل کردیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ (ش)