عمارت کی چھت سے گرنے پر زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد /27 اپریل ( سیاست نیوز) زیر تعمیر عمارت کی دیوار چھت پر گرنے سے زخمی شخص فوت ہوگیا ۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میںیہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں اندر نامی ایک 21 سالہ شخص فوت ہوگیا ۔ اندر کے مکان کے قریب ایک عمارت کی تعمیر جاری ہے اور یہ تین منزلہ عمارت کا ایک حصہ ہواؤں کے سبب ٹوٹ کر اندر کے مکان پر گر پڑا اور اس حادثہ میں اندرا اور اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا اور اس کی والدہ زخمی بتائی گئی ہے ۔ مئیر نے متوفی کو 2 لاکھ ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے ۔