عمان ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے حکمران نے عمان کے دو روزہ دورہ کے موقع پر خاص طور پر عمانی شہریوں کیلئے 10 ہزار ملازمتوں کی پیشکش کی ہے۔ قطر نیوز ایجنسی نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ اچھے تعلقات کی علامت ہے۔ امیرقطر شیخ تمیم بن حماد التھانی نے اعلان کیا کہ عمانی برادران کیلئے قطر میں 10 ہزار نئے ملازمتیں اگست 2018 ء میں اعلان کردہ 10 ہزار ملازمتوں کے علاوہ ہوں گی۔ عمان میں قدرتی وسائل کی بہت کمی ہے جس کے نتیجہ میں وہ بیرونی امداد پر انحصار کرتا ہے۔ عمان میں بیروزگاری کی شرح 18.5 فیصد ہے جبکہ غربت کی شرح15 فیصد سے زیادہ ہے۔ امیرقطر نے بھاری مالی امداد کا بھی تیقن دیا ہے۔