عمانی وزیر خارجہ کی بشارالاسد سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

مسقط 7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عمان کے اعلی سفارتکار نے آج شامی صدر بشارالاسد سے دمشق میں ملاقات کی ۔مسقط نے بتایا کہ کسی اومانی سفارتکار کا 2011 کے بعد سے یہ دوسرا دورہ دمشق تھا ۔ اسد نے اومان کے وزیر برائے خارجی امور یوسف بن علاوی بن عبداللہ سے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال اور علاقائی سکیوریٹی کا جائزہ لینے کیلئے ملاقات کی تھی ۔ سلطنت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ نے شام کے اپنے ہم منصب ولید معلم سے بھی ملاقات کی تھی ۔ اومان ان چند عرب ممالک میں شامل ہے جس نے گدشتہ آٹھ سال کے دوران دمشق سے اپنے تعلقات برقرا ررکھے تھے ۔ شام کو 2011 میں عرب لیگ سے برطرف کردیا تھا جب شامی افواج نے بشارالاسد کے مخالفین کو کچلنے اور اقتدار برقرار رکھنے طاقت کا استعمال کیا تھا ۔