عمان: احتجاج کے بعد شہریوں کو فوری ملازمتیں دینے کا حکم

   

مسقط : عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے ملک بھر میں حالیہ مظاہروں کے بعد لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ شاہی فرمان کے تحت رواں سال کے دوران 32ہزار سے زیادہ افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی،جب کہ سرکاری شعبے میں 2عمانی شہریوں کو جگہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ لوگوں کو مختلف محکموں میں جزوقتی روزگار کے مواقع مہیا کیے جائیں گے۔ سلطان ہیثم نے متاثرین کو زرتلافی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔