حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : سلطنت عمان کی نیشنل ایر لائن ، عمان ایر کو یو کے کے ہیتھرو ایرپورٹ پر نوائس فٹ پرنٹ کو کم کرنے میں اس کے رول کے لیے کلینسٹ اینڈ کوائٹسٹ کیرئیر تسلیم کیا گیا ۔ ایل ایچ آر ایر پورٹ اتھارٹیز کی جانب سے شائع فلائی کوائٹ اینڈ گرین چارٹ کے مطابق اس ایر لائن کو کلینسٹ اینڈ کوائیٹسٹ اپر لائن تسلیم کیا گیا ہے ۔ یہ ایر لائن جو گذشتہ سال کے تیسرے سہ ماہی میں دوسرے مقام پر تھی 2018 کے چوتھے سہ ماہی میں فلائی کوائیٹ اینڈ گرین چارٹ میں اول نمبر پر رہی ۔۔