عمان میں آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ

   

عمان : اسرائیلی ارب پتی کے ملکیت ایک آئل ٹینکر کو عمان کے ساحل کے قریب بم بردار ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکہ کی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ بات مشرق وسطی میں مقیم دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے کیونکہ اہلکار کے پاس اس حملے پر بات کرنے کا اختیار نہیں۔بحری علاقے میں جہاز رانی کی نگرانی کرنے والی ایک برطانوی فوجی تنظیم یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے بیان کے مطابق کہا گیا ہے کہ ہم اس واقعے سے آگاہ ہیں اور اس کی بابت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔عمان کی حدود میں موجود اس آئل ٹینکر کا نام پیسفک زرکون ہے اور سنگاپور میں قائم ایسٹرن پیسیفک شپنگ کمپنی کا ہے جس کے مالک اسرائیلی ارب پتی ایڈان اوفر ہیں۔