عمان ۔ سلطنت عمان میں6 ماہ کے اندر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( واٹ ) عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔عمان کے سلطان نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ چھ ماہ کے اندر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا عمل شروع کیا جائے۔عمانی نیوز ایجنسی نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ فوجداری قانون کی کچھ دفعات میں ترمیم اور ایک نیا قانون بھی جاری کیا گیا ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس قانون زیادہ تراشیا اورخدمات پر نافذ کیا جائے گا تاہم کچھ پراستثنٰی ہے۔حکومت عمان نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے زندگی کے اخراجات پر محدود اثر پڑے گا۔تمباکو اوراس کی مصنوعات پر صد فیصد ٹیکس نافذ کیا جائے گا جبکہ سافٹ ڈرنکس پر ان کی خوردہ قیمت کی بنیاد پر پچاس فیصد ٹیکس لگے گا۔