مسقط : خلیجی سلطنت عمان نے 200 سے زائد تارکین وطن کو شہریت دے دی۔ عمان کے حکمران سلطان ہیثم بن طارق کی جانب سے 216 غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے، اس سے قبل فروری میں عمان کے سلطان نے 157 غیر ملکیوں کو شہریت دی تھی۔ عمان کی شہریت اور پاسپورٹ حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کو ایک درخواست دائر کرنا ہوگی جس کی لاگت 600 عمانی ریال ہوگی، عمانی خواتین کے غیرملکی شوہروں یا سابقہ شریک حیات کو 300 عمانی ریال ادا کرنے ہوں گے، درخواست دہندگان کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ عمان میں رہتے اور کام کرتے ہیں، ان کے خلاف کوئی قانونی مقدمہ نہیں لایا گیا، اس کے علاوہ انہیں یہ ثابت کرنے کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنے کی ضرورت ہوگی کہ انہیں متعدی بیماریاں نہیں ہیں یا شہریت حاصل کرنے کے قابل نہ ہونے کا خطرہ ہے۔