عمان میں عید کے دوران بھی کرفیو

   

مسقط۔سلطنت عمان نے 25 جولائی سے 8 اگست تک شہروں کے درمیان سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران تمام کمشنریوں اور شہروں کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔تمام شہروں میں شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو ہوگا۔ اس دوران تمام کاروباری و عوامی مراکز بند رہیں گے۔واضح رہے کہ عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1458 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث دار الحکومت مسقط سمیت ظفار، دقم اور دیگر سیاحتی علاقوں کو بند کردیا گیا تھا تاہم بعد میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔دیگر خلیجی ممالک کی طرح عمان نے بھی اپنی بری، بحری اور فضائی حدود بند رکھی ہوئی ہیں۔