عمان میں غیر ملکیوں سے شادی قانون میں تبدیلی

   

مسقط : عمان نے اپنے شہریوں کے لیے غیر ملکی شہری سے شادی کے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی ہے اور اس کے لیے ریاستی اجازت کی شرط ختم کردی ہے ۔عمانی سرکاری میڈیا کے مطابق عمان حکومت کی جانب سے شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمان کے شہریوں کو اب کسی غیر ملکی شہری سے شادی کے لیے ریاستی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ شاہی فرمان خلیجی ملک میں سماجی اصلاحات کی ایک نادر مثال قرار دیا جا رہا ہے ۔