عمان میں ڈرون اڑانے کی اجازت

   

مسقط ۔سلطنت عمان میں محکمہ شہری ہوابازی نے ڈرون اڑانے کی اجازت دی ہے۔ اس حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے۔ عمانی جریدے الشبیبہ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ ریموٹ کنٹرول سے ڈرون اڑانا چاہیں گے انہیں اس کی اجازت ہوگی۔ پلیٹ فارم، آلات کے ذریعے بھی ڈرون اڑانا ممکن ہوگا جبکہ خودکار سسٹم سے چلنے والے ڈرونز بھی مصنوعی ذہانت کی مدد سے اڑائے جاسکیں گے۔عمانی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق ڈرونز تصویر کشی، فضائی جائزے، دواؤں کے چھڑکاؤ، سازوسامان کی منتقلی، لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی عمل کے لیے چلائے جاسکیں گے۔