مسقط: منسٹری آف کامرس اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن نے کاروباری سرگرمیاں بند کرنے والوں کی کمرشیل رجسٹریشن منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وزارت کے مطابق ایسی کمرشیل رجسٹریشن بھی منسوخ کی جائیگی جس کے لائسنس کی میعاد ختم ہوچکی ہے ، ذرائع نے انکشاف کیا کہ حکومت کے ایکشن کے بعد منسوخ شدہ تجارتی رجسٹریشنز کی تعداد 3,415 تک پہنچ چکی ہے۔