مسقط، 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عمان کے شہر دلکوت سے 6.4 کلومیٹر دور سمندر میں ڈوب رہی ایک ہندوستانی کشتی اور عملے کے 10 ارکان کو بچالیا گیا ۔عمانی سیکورٹی سینٹر کے مطابق ایک ہندوستانی کشتی کا انجن خراب ہو نے کی اطلاع ملنے پر عمان کی بحریہ نے اپنا ایک جہاز امدادی روانہ کیا۔ بحری جہاز نے نہ صرف کشتی کو بچالیا بلکہ عملہ کے 10 ارکان کو بھی بچالیا گیا ۔
