مسقط ۔یکم مئی(سیاست ڈاٹ کام)سلطنت عمان میں کورونا کے 74 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ نئے مریضوں میں 39 عمانی شہری ہیں جبکہ باقی غیر ملکی افراد ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2348 ہوگئی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ کسی نئے مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے، تعداد پہلے کی طرح 10 ہے جبکہ اب تک 495 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
