عمان کا 100 ممالک کیلئے فری ویزا

   

عمان: خلیجی ممالک میں بھی کورونا وبا کے دوران غیر ملکی کارکنان کے حوالے سے اہم فیصلے لیے گئے ہیں جن میں سے کچھ ان کیلئے فائدہ مند اور کچھ نقصاندہ ثابت ہوئے ہیں۔ عمان نے بھی ایک اہم اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 100 ممالک کے شہریوں کو مفت ویزا جاری کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ بدر البو سعیدی نے بتایا کہ فری ویزا پر آنے والوں کے ریاست میں قیام کی مْدت میں بھی 30 روز تک اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس فیصلے کا مقصد عمان میں سفر اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ عمان میں لیبر قوانین میں اہم ترامیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔