کراچی ۔30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) عمان ہاکی ٹیم 4 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے لاہور پہنچ گئی ہے ، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نمائندوں نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔عمان ہاکی ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے ساتھ ہوٹل پہنچایا گیا ، مہمان ٹیم پہلا میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔ عمان ہاکی ٹیم لاہور میں قیام کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ 4 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستانی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے ، مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کے بموجب وہ تین برس پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں انہیں لاہور آکر اچھا لگتا ہے۔ٹیم مینجمنٹ نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینا ہے تاکہ انہیں سیکھنے کا بھرپور موقع ملے۔