اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس میں خاور مانیکا کے گھریلو ملازم اور کیس کے گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کرا دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سیول جج قدرت اللہ نے عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف خاور کی مدعیت میں درج غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔ خاور فرید کی جانب سے وکیل راجا رضوان عباسی اور گواہ محمد لطیف عدالت میں پیش ہوئے ۔ لطیف نے بیان دیا کہ خاور کیساتھ 35 سال سے گھریلو ملازم ہوں، پرانا ملازم ہوں اس لئے گھر سے میرا قریبی تعلق ہے۔