اسلام آباد : وزیراعظم خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے آج دہرایا کہ وزیراعظم عمران خان 11 پارٹیوں کے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے مطالبوں پر ہرگز مستعفی ہونے والے نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو اور ان کے والد آصف زرداری نے دھمکی دے رکھی ہیکہ اگر عمران 31 جنوری تک مستعفی نہ ہوئے تو اسلام آباد تک لانگ مارچ نکالا جائے گا۔ قریشی نے سوال کیا کہ 31 جنوری تک انتظار کیوں۔ آپ چاہیں تو ابھی ریالی نکال سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم چاہے جتنی کوششیں کرلے ، عمران خان پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حالیہ دنوں میں پی ڈی ایم عمران حکومت کیلئے بڑی مزاحمتی طاقت بن کر ابھرا ہے۔