عمران حکومت سے فاش غلطی کا اندیشہ : زرداری

,

   


کراچی : سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہیکہ وزیراعظم عمران خان زیرقیادت حکومت آنے والے مہینوں میں شاید کوئی فاش غلطی کر بیٹھے اور مزید کہا کہ ملک سنگین خطرہ سے دوچار ہے۔ زرداری نے یہ بھی کہا کہ آئندہ چند ماہ قومی سیاست کے مستقبل کیلئے کافی اہم ہیں۔ زرداری اپوزیشن پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک صدرنشین ہیں۔ ان کی پارٹی ماضی قریب کی کٹر حریف پاکستان مسلم لیگ (نواز) اور دیگر کئی جماعتوں کے ساتھ مل کر اتحاد بنا چکی ہے جس کا مقصد عمران حکومت کا تختہ پلٹنا ہے۔