عمران خان حکومت غیر قانونی : فضل الرحمن

   

اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی حکومت غیرقانونی ہے اور یہ حکومت دھوکہ دہی سے بنائی گئی ہے۔ موجودہ حکومت کے حامی اصل خاطی ہیں۔ ملک کے تمام مسائل کے لئے عمران خان حکومت ہی ذمہ دار ہے۔ ملک کو موجودہ طور پر درپیش مسائل اِسی حکومت نے پیدا کئے ہیں۔ یہ ملک ہر ایک کا ہے۔ یہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عمران خان حکومت کے خلاف بڑے پیمانہ پر مہم شروع کی ہے۔