اسلام آباد : ملاقات کے دن عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی کا کوئی رہنما ملنے نہیں آیا۔جیل ذرائع کے مطابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، تاہم ان کو ملاقات سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دی ہے۔کانسٹبل کی شرٹ پھاڑنے، پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی و دیگر پر درجاس حوالے سے فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست بذریعہ واٹس ایپ بھیجی ہے۔جیل ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل کی تحویل میں نہیں ہیں، وہ راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، ان سے ملاقات کے لیے راولپنڈی پولیس سے رابطہ کریں۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں۔