کراچی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی عمران خان سے ملاقات پرخوش دکھائی دے رہے ہیں۔شاہین شاہ نے عمران خان سے ملاقات کا گروپ فوٹو کے ساتھ ایک پیغام شائع کیا۔نوجوان کرکٹر نے لکھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کرنے پرمطمئن اور خوش ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پاکستانی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں عمران خان نے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق قیمتی مشورے دیے اور اپنے تجربات بھی بتائے۔وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ کپ ٹیم کے اسکواڈ سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے جواب دیں۔