اسلام آباد: برطانوی نژاد امریکی مصنف اور صحافی چارلس گلاس کو جیل میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملنے کی کوشش کرنے پر پاکستان سے ملک بدر کر دیا گیا، یہ بات ایک ساتھی اور سابق وزیراعظم کے اہل خانہ نے بتائی۔73 سالہ گلاس مصنف، صحافی، براڈکاسٹر اور پبلشر ہیں جو شرقِ اوسط اور دوسری جنگ عظیم میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے معروف بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کیلئے کام کیا ہے اور فی الحال فری لانس صحافی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔