عمران خان ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

   

لاہور :بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائرکی ہے ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 برس سے مقدمات کا سامنا کررہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ، مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظورکی جائے ۔