عمران خان نے بیاں کیا درد، کہا۔ آپ میری جگہ ہوتے تو دل کا دورہ پڑجاتا

,

   

پاکستان کا وزیر اعظم ہونا کوئی آسان بات نہیں۔ یہ بات خود پی ایم عمران خان نے کہی ہے۔ عمران خان کا مانا ہے کہ وہ اتنی کشیدگی سے گزر رہے ہیں کہ ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو بیشنک دل کا دورہ پڑجاتا۔ ان کی باتوں سے یہ بھی صاف ہوگیا ہے کہ وہ جو چاہتے ہیں کئی مرتبہ اسے بھی نہیں کرپاتے۔ پاکستانی پی ایم نے کونسل آف فارین رلیشنس افیئرس کے پروگرام میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔

پاکستانی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پروگرام میں اینکر سے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا، ‘میں کیا کروں ایک طرف افغانستان کا مسئلہ چل رہا ہے۔ ایران کا مسئلہ چل رہا ہے چین بھی چڑھا ہوا ہے۔ اب دیکھئے ہندوستان کے ساتھ بھی دقتیں شروع ہوگئی ہیں۔ ایسے میں اگر آپ بھی میری جگہ ہوتے تو آپ کو ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ ) آجاتا۔

عمران خان نے پروگرام میں ایک مرتبہ پھر عالمی برادری سے کشمیر پر ثالثی کی گہار لگائی ہے۔ انہوں نے نیو کلیئر کی طاقت رکھنے والے ممالک کے درمیان ٹکراؤ کا اپنا پرانا راگ الاپا۔ عمران نے کہا کہ ہندستان اور پاکستان دونوں نیوکلیئر سے لیس ہیں۔ دنوں ملکوں کے درمیان ٹکراؤ سے پورے جنوبی ایشیا پر اثر پڑے گا۔