اسلام آباد 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان ازخود قرنطینہ اختیار کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ایک ایسے فرد سے رابطہ میں آگئے جو گزشتہ ہفتہ کورونا وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پایا گیا۔ ذرائع نے کہاکہ عمران خان نے ایدھی فاؤنڈیشن کے چیرمین فیصل ایدھی سے 15 اپریل کو ملاقات کی تھی۔ ایدھی فاؤنڈیشن دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ ایمبولنس نیٹ ورک ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فیصل پر فلو جیسی علامتیں ظاہر ہوئیں اور وہ اگلے روز وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے۔فیصل مشہور پاکستانی انسانیت نواز شخصیت عبدالستار ایدھی کے فرزند ہیں۔ اُنھوں نے کورونا وائرس سے لڑائی کیلئے پی ایم عمران خان فنڈ میں ایک کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔
