واشنگٹن:امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ امریکہ کا چیئرمین تحریک انصاف اور وائٹ ہاوس کے باہر پاکستانیوں کے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین تحریک انصاف کے معاملے پر پاکستانی حکومت ہی موقف دے سکتی ہے۔ جان کربی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک یوکرین کی مالی، اخلاقی اور ہتھیاروں کے حوالے سے مدد کر رہے ہیں تاہم پاکستان نے یوکرین کی مدد کی ہے تو اس پر پاکستان بات کرسکتا ہے۔