عمران خان کا 2جولائی کو اسلام آبادمیں جلسہ کا اعلان

   

اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف ایک مرتبہ پھر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ہفتہ کو ایک ویڈیو خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’وہ 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ دیگر بڑے شہروں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔‘’آئندہ ہفتہ کی شام پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کر رہا ہوں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سے یہاں لوگوں کو اکٹھا کر رہا ہوں۔ باقی پشاور، لاہور، کراچی، ملتان اور بڑے شہروں کے اندر سب نے وہاں جلسے کرنے ہیں۔‘سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس کی وجہ سے حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈال لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت ٹھیک کرنے کے لیے موجودہ حکومت کی کوئی تیاری نہیں تھی۔