اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہیکہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد ’تبدیلی‘ کے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے ۔مقامی اخبار نے جمعہ کو عمران کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہم انقلابی اقدامات کے ذریعہ فوری تبدیلی لانا چاہتے تھے لیکن بعد میں احساس ہوا کہ ہمارا نظام اتنی بڑی خامیوں کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی حکومت اور وزارتیں عوام کو مطلوبہ نتائج فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہیکہ حکومت اور ملکی مفادات کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔