بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی‘ وزیر پارلیمانی امور کا بیان
اسلام آباد۔14؍فروری( ایجنسیز) پاکستان کی وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہاسپٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے ہاسپٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔طارق فضل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو ہاسپٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے۔ ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو چاہیے بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کریں، حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔ اسی دورانہائی کورٹ میں بانی پاکاستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانت اور سزا معطل کرنے کی دو درخواستیں دائر کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ بلغاری سیٹ کیس میں ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل پر حتمی فیصلے تک بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے انہیں رہا کیا جائے ۔