عمران خان کو نوازشریف کے ملک سے جانے پر افسوس

   

اسلام آباد۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نوازشریف کے جانے پر دکھ ہے۔ راولپنڈی میں وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، جو کچھ تھا وہ ختم ہوگیا، آج لاہور اور کراچی ڈوبا ہوا ہے، ہم نے دو ماہ قبل راولپنڈی کا لئی نالہ صاف کیاورنہ پنڈی بھی ڈوب جاتا، وزیر اعلی کو لال حویلی کے بجائے نالہ لئی لے کرگیا جس سے فوری صفائی شروع ہوگئی۔نوازشریف کو وطن واپس لانے سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو نوازشریف کے جانے پر دکھ ہے اور میں کابینہ کے نوازشریف کو واپس بلانے کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں۔ حکومت نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی لیکن لگتا ہے کہ وہ واپس پاکستان نہیں آئیں گے کیونکہ برطانیہ سے ملزمین لانے کا کوئی معاہدہ نہیں۔