عمران خان کو کانوں کا مرض ڈاکٹروں کا جیل میں معائنہ

   

اسلام آباد : عمران خان بانی پی ٹی آئی کے کانوں کے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل ہیںجنھوں نے عمران کا طبی معائنہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً آدھا گھنٹہ طبی معائنہ کیا اور کچھ دوائیاں تجویز کی ہیں۔عمران خان کو کانوں کی بیماری ٹنی ٹس کی شکایت ہے۔