عمران خان کو ہٹانے میں امریکہ کا کردار تھا: ریبیکا گرانٹ

   

پاکستان کی قانونی حکومت ختم کرنے میں امریکی سازش اب سب پر ثابت ہوگئی : عمران خان
اسلا م آباد : سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک سازش کو پہلے لوگوں نے مانا نہیں لیکن بعد میں سب ثابت ہوگیا ہے۔عمران خان کی حکومت ختم کرنے میں امریکی سازش کی ایک اور گواہی سامنے آگئی، امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکہ کا کردار تھا۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ امریکی دفاعی تجزیہ نگار کا کہنا ہے پاکستان کے وزیراعظم کو آزاد خارجہ پالیسی کے باعث ہٹایا گیا۔عمران خان نے کہا کہ تجزیہ نگار کی ویڈیو میں کہا گیا ہے وزیراعظم کو اس لیے بدلا گیا کہ نیا وزیر اعظم امریکہ کی ساری باتیں مانے گا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت تبدیلی کی امریکی سازش پر کوئی شبہ تھا تو اب دور ہونا چاہیے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی کھلی عدالت میں سماعت ہونی چاہیے تحقیقات ہوں گی تو پتہ چلے گا کن کن لوگوں نے اس ملک کے ساتھ غداری کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اصل میں ان لوگوں پر غداری کے کیسز بننے چاہئیں، قوم نے ملک کے اندر اور باہر حقیقی آزادی کا پیغام دینا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس مافیا نے ہمارے خلاف توہین مذہب کے کیسز بنائے، ان کو شرم آنی چاہیے۔