عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج

   

اسلام آباد ۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست کی سماعت کی اور سلیم اللّٰہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔اس سے قبل گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کی 18 نومبر کی تقریر پر ابتدائی دلائل کے بعد درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔درخواست گزار سلیم اللّٰہ خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں عدلیہ کی توہین اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔