لاہور: لاہور کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔اے ٹی ایس نے منگل کو پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں میں حماد اظہر، میاں اسلم اقبال اور دیگر شامل ہیں۔ جج عبیر گل خان نے گزشتہ روز عمران خان ودیگر کیخلاف آتشزدگی کے دو مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔