عمران خان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ

   

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ’عمران خان پاکستان کی تاریخ کے نااہل حکمراں ثابت ہوئے۔‘چہارشنبہ کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔‘’سپریم کورٹ آئین کی خلاف ورزی پر پہلے بھی لوگوں کو نااہل قرار دے چکی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے۔‘انہوں نے دعوٰی کیا کہ ’حقائق سے ثابت ہو چکا کہ عمران خان غیرملکی کٹھ پتلی ہیں۔ انہوں نے اسرائیل اور انڈیا سے مدد لی۔‘مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’اب آئین اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔‘’عمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن بلیک میل نہیں ہوا اور فیصلہ جاری کر دیا۔‘الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے ردعمل پر انہوں نے کہا کہ پہلے انہوں نے جشن منایا اور جب ہوش آیا تو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔