اسلام آباد ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہندوستان کے خلاف اپنی تازہ لفظی مہم میں آج کہا کہ ان کا ملک فوجی اعتبار سے جنگ کیلئے پوری قابلیت کا حامل ہے اور نئی دہلی کی طرف سے کسی بھی غلط مہم جوئی کی صورت میں ہندوستان کو کرارا سبق سکھاسکتا ہے۔ کشمیر یوم یگانگت کے موقع پر پاک مقبوضہ کشمیر میں میرپور کی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے ہندوستانی قیادت سے کہا کہ حملوں کی دھمکیاں دینا بند کریں۔ عمران نے کہا کہ ’’نریندر مودی جو بیان تم اس ملک کے بارے میں دیتے ہو، انڈین آرمی اور تمہارے لئے میرا پیام ہے کہ آ پ لوگ پہلے ہی 5 اگست کو غلطی کرچکے ہیں۔ ان کا حوالہ آرٹیکل 370 کی طرف ہے جو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ عطا کرتا تھا ۔
