عمران خان کی جاسوسی کا الزام، معاملہ کیا ہے؟

   

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جاسوسی کرنے والے مبینہ ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔ ملزم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ چھ برس سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملازمت کر رہا تھا۔معاملہ یہ ہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے اتوار کو میڈیا نمائندوں کے سامنے ایک نوجوان کو پیش کیا جس کا چہرہ تولیے سے ڈھانپا گیا تھا۔شہباز گل نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ شخص گزشتہ چھ برس سے عمران خان کا ملازم ہے اور اس نے ایک جدید قسم کا آلہ سابق وزیر اعظم کے گھر میں نصب کر رکھا تھا۔ان کے بقول یو ایس بی کی شکل کے آلے میں حساس مائیک لگا ہوا ہے اور ڈیوائس کمرے میں ہونے والی گفتگو کو محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔