عمران خان کی مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت : بیرسٹر گوہر

   

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے، بانی نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کے بعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کر لی گئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔