اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کی مستونگ روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں کی ایماء پر بننے والے دہشت گردی کے منصوبے خاک میں ملا کر ہمیں محفوظ بنانے والے محافظوں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔