عمران خان کی پارٹی نے ہندوؤں کی توہین پر لیڈر کو معطل کیا

   

Ferty9 Clinic

لاہور ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے اپنی لاہور یونٹ کے جنرل سکریٹری کو معطل کردیا ہے ۔ جن پر اقلیتی ہندوؤں کو نشانہ بناتے ہوئے توہین آمیز نعرے لگانے کا قصور وار پایا گیا ۔ عمران خان کی زیر قیادت پارٹی نے جائزہ لیا کہ میاں اکرم عثمان کی سرپرستی میں ایسے پوسٹرس لگائے گئے جن سے ہندوؤں کی توہین ہوتی ہے اور عوام میں غم و غصہ دیکھا گیا ہے ۔ پارٹی عثمان کو معطلی کے بعد وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی جس کا جواب موصول ہونے کے بعد قطعی کارروائی کی جائے گی ۔۔