عمران خان کی ڈونالڈ ٹرمپ سے 22 جولائی کو ملاقات

,

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے 22 جولائی کو ملاقات کریں گے جہاں دونوں قائدین کے درمیان ہونے والی بات چیت دونوں ممالک کے بہتر تعلقات پر مرکوز ہوگی۔ پاکستان کے دفترخارجہ کے بیان کے مطابق عمران خان برسراقتدار آنے کے بعد صدر ٹرمپ کی دعوت پر پہلی بار امریکہ کا دورہ کریں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اپنی ہفتہ واری پریس بریفنگ کے دوران اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ عمران خان کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو ازسرنو تازہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ ان تعلقات میں صدر امریکہ کی برسرعام پاکستان پر کی گئی تنقید کے بعد تلخیاں آ گئی تھیں۔ صدر امریکہ نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان پر زور دیا تھا اور اسے دی جانے والی فوجی امداد منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ جارہے ہیں۔ عمران خان نے جنوری 2018ء میں کہا تھا کہ وہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بارے میں سوچیں گے اگر وہ وزیراعظم پاکستان بنتے ہیں تو ان سے ملاقات کروں گا۔ انہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور گذشتہ سال اگست میں وزیراعظم کا حلف لیا ہے۔ عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات کے ایجنڈہ میں سفارتی چینلوں کو فرو غ دینا شامل ہے۔

امریکی انتباہ ایران کے تعاقب میں : ٹرمپ
واشنگٹن ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ امریکہ کے انتباہ کو دھمکی نہ سمجھا جائے اور یہ بھی ممکن ہیکہ یہ ’’دھمکیاں‘‘ ایک بار پھر آپ کی پرچھائیاں بن جائیں۔ یا رہیکہ ٹرمپ نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب ایران کے صدر حسن روحانی نے واضح طور پر کہا تھا کہ ایران اپنے نیوکلیئر معاہدہ سے قطع نظر یورینیم افزودگی کی مقدار میں اضافہ کرے گا۔ علاوہ ازیں ایران نے معاہدہ سے وابستہ دیگر ممالک سے بھی معاہدہ کی بقاء کی اپیل کی ہے۔