اسلام آباد۔ 14ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)پولیس اس وقت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھتیجہ کو ایک ایسے پرتشدد احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لینے پر گرفتار کرنے کوشاں ہے جو ایک ہاسپٹل میں کیا گیاتھا جس میں تین مریض فوت ہوگئے تھے ۔ یاد رہے کہ وکلاء اور ڈاکٹروں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں حسن نیازی بھی شریک تھے جنھوں نے ہاسپٹل میں توڑ پھوڑ مچائی تھی ۔ اس موقع پر خود حسن نیازی نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنے پر اظہارافسوس کیا اور کہا کہ اُن کے لئے وہ ایک غمناک دن تھا جس کی وہ خود مذمت کرتے ہیں ۔
