اسلام آباد ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھتیجہ حسان نیازی کو ایک ہاسپٹل میں کئے گئے احتجاج میں مبینہ طور پر حصہ لینے جس میں پانچ مریضوں کی موت ہوگئی تھی، ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی ہے۔ حسان نیازی کے مکان پر گذشتہ ہفتہ دھاوا کیا گیا تھا کیونکہ پولیس ان کو تلاش کرنے میں ناکام رہی تھی۔ بعدازاں حسان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست داخل کی تھی جس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو حسان کو گرفتارنہ کرنے کی ہدایت کی اور حسان کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس معاملہ میں پولیس کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کریں۔
