اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان نے ان کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے ایک خانگی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکڑے ہو جائے گا۔اس بیان پر ریحام خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘جس کی اپنی جماعت کے 300 حصے ہو گئے وہ ملک کے 3 حصے کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے’۔عمران خان کے اس بیان سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جہاں سابق وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں ان کے حمایتی پوری بات سننے پر زور دے رہے ہیں اور اس کو ایک پروپیگنڈا کہہ رہے ہیں۔ عمران خان کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔