پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک عورت حریم شاہ نے ایک بار پھر سے سرخیاں بٹوری ہے۔ حریم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے جسے انہوں نے پاکستانی وزارت خارجہ کی کانفرنس روم میں بھی شوٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرکے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا جم کر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
حریم شاہ کا یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوا ، صارفین نے طنز کرنا شروع کردیا۔ وہیں ویڈیو کو دیکھ کر پاکستان کے افسران نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ حالانکہ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اجازت لیکر ہی وزارت خارجہ کے دفتر گئی تھیں۔ انکا دعویٰ ہے کہ اگر یہ قانون کے خلاف تھا تو افسران کو انہیں ویڈیو بنانے کی اجازت کیوں دئیے؟
حریم شاہ نے مزید کہا کہا وہ قومی اسمبلی(پارلیمنٹ) بھی گئی تھی۔ وہاں سے میں نے اپنا پاس لیا اور اس کے بعد وزارت خارجہ میں داخل ہوئی۔ مجھے وہاں سکیورٹی اہلکار نے کچھ نہیں کہا۔ حریم کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر کچھ لوگ ناراضگی سے تنقید کرنے میں ہیں تو کچھ لوگ وزیر اعظم عمران خان کا جم کر مذاق اڑا رہے ہیں۔
Hareem Shah the tiktoker is in PM Office, how did that happen? pic.twitter.com/OCLFrk1aiL
— Adeel Raja (@adeelraja) October 22, 2019
Things that happen in Pakistan Foreign Office.. pic.twitter.com/vj3DKg5p12
— Naila Inayat (@nailainayat) October 23, 2019