اسلام آباد : پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سری لنکا کے سرکاری دورے پر جا رہے ہیں۔ ہندوستان نے ان کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ہندوستان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو سری لنکا کے دورے کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دیدی ہے۔ وہ 23 فروی بروز منگل سری لنکا کے دو روزہ سرکاری دورے پر کولمبو پہنچ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجروں کا ایک بڑا وفد بھی سری لنکا کا دورہ کر رہا ہے۔ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے جو خبریں شائع ہوئی ہیں ان کے مطابق اسلام آباد نے کچھ دن پہلے ہی ہندوستان کو اس بارے میں مطلع کر دیا تھا اور ہندوستان نے پیر 22 فروری کو اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے طیارے کو ہندوستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے۔